Mansha Noor

Add To collaction

03-Nov-2021سٹائل کی کہانی -لال گلاب 🌹

آ ٹھویں قسط۔۔۔

آ جاؤ اندر  بیٹا ۔۔بختیار بیگم مسکراتے ہوئے نرمی سے کہتیں ہیں۔۔۔
جی۔۔۔۔۔
کیا نام ہے تمہارا بختیار بیگم کو نیلی آنکھوں والی پر اک دم پیار آتا ہے ۔۔۔
میرا نام ابیحہ ہے مؤدب انداز میں کہتی ہے۔۔۔
شکریہ بیٹا تمہارا میں نے دوائی منگوائی تھی وہ انہوں نے تمہارے پاس بھیج دیں ۔۔سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتی ہیں۔۔۔
کوئی بات نہیں میں یہاں اپنی دوست کے آئی تھی میری دوست بھی یہی رہتی ہے تو پھر میں نے سوچا آپ کو دے دو آپ کو ضرورت ہو گی مسکراتے ہوئے کہتی ہے۔۔۔
ہاں بیٹا وہ میری دوائی ابھی ختم ہوئی تھی ویسے تو میرا پوتا پہلے ہی لا کر رکھ دیتا ہے پر اس کے دوست کی طبیعت خراب وہاں چلا گیا اور وہ آن لائن آرڈر کرگیا کہ آ جائے گی ۔مسکراتے ہوئے کہتی ہیں ۔۔۔ 
اچھا۔۔ویسے آپ کی آواز بہت اچھی ہے مسکراتے ہوئے کہتی ہے۔۔۔
یہ تو میں روز پڑھتی ہوں تو ترز بن گی اور روز پڑھنے سے روانی آ جاتی ہے جیسے تم روز پڑھتی ہوں گی بختیار بیگم نرمی سے کہتیں ہیں ۔۔۔۔
میں ۔۔۔۔بولتے بولتے رک جاتی ہے۔۔۔ اچھا آنٹی میں چلتی ہوں۔۔۔۔
پھر کب آ وں گی بیٹا تم سے مل کر بہت خوشی ہوئی اکیلی ہوتیں ہوں نہ۔اور میں آنٹی نہیں دادی کہو زیادہ اچھا لگے گا مجھے سب دادی ہی کہتے ہیں ۔۔ 
اوکے دادی اور آپ کے گارڈن میں سے گلاب لے کر جارہی ہوں مسکراتی ہوئی کہتی ہے۔۔
بختیار بیگم سر پر ہاتھ رکھتی ہیں اور دروازے تک رخصت کرتیں ہیں۔۔۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہائے ہائے میں مر گیا ظالم نے اتنی زور سے ٹھوکا ہے اندھی کہی کی مرا سر ۔۔۔۔۔زیشان سر پر ہاتھ رکھتا ہوا کہتا ہے۔۔۔
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔اتنی سی چوٹ لگی ہے لڑکیوں کی طرح کر رہا ہے ۔میں تو سمجھا تھا بریانی کھانے کو ملے گی۔ ارحام قہقہہ لگاتا ہے۔۔۔
اتنی سی چوٹ ہے یہ میری گاڈی درخت سے ٹکرائی ہے اتنی زور سے سر لگا میرا زیشان آ ہیں بھرتے ہوئے کہتا ہے۔۔
ہاہاہاہا۔۔تو کس نے کہا تھا لڑکی تاڑ زرا سی ٹکر ہی ماری گاڈی کو کیا ہوا تو ۔۔
ہاں بیٹا میرا غم تجھے نظر نہیں آتا دوست نہیں دشمن ہے تو ۔زیشان منہ بناتے ہوئے کہتا ہے۔۔۔۔
چلو ڈی سی پی صاحب کول ڈاؤن مسکراتے چھپاتے ہوئے کہتا ہے ۔۔۔
اب ملے مجھے کہی وہ زیشان غصے سے کہتا ہے ۔۔
چھوڑ یار لڑکی ہے ۔۔ارحام دانت دیکھاتے ہوئے کہتا ہے ۔۔۔
تو دور ہوجا نظروں سے دشمن لگ رہا ہے مجھے ابھی۔۔۔۔۔زیشان تپ کر بولتا ہے۔۔۔۔۔۔(جاری ہے)

   2
0 Comments